اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ 13جولائی 1931کے شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور حریت کانفرنس کے سرکردہ رہنما حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ شخصی آمریت کے خاتمے کے لئے ان شہدا کی قربانیاں تاریخ کشمیر میں ایک سنگ میل کی حثیت رکھتی ہیں انھونے کہا کہ 1931کے شہدا نے کشمیری قوم کو ظلم و تسلط سے نجات کے لئے مزاحمت کا حوصلہ دیا قوم انکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی وادی کشمیر میں چار روز سے ہماگیر کرفیوسے پیدا شدہ صورت حال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ اہل کشمیر کو گھروں میں قید کرنے سے حالات میں سدھار کے بجائے مزید ابتری پیدا ہوگی مزاحمتی قیادت کی گرفتاریوں اور خانہ نظر بندیوں کی مزمت کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ خانہ نظر بندیوں سے قائدین کی سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اہم دینی اور سماجی سرگرمیاں بھی معطل ہوکر رہ گئی ہے مسلسل کرفیو کی وجہ سے کشمیری عوام طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کر رہے ہے ان حربوں سے کشمیری قوم کے حریت پسند جذبات کمزور نہیں کئے جا سکتے ہیں لہذا انتظامیہ کو موجودہ حالات کے حوالے سے عوام کش پالیسی ترک کرنا چائے آغا صاحب نے فورسز کے ہاتھوں گزشتہ چار روز کے دوران 35نہتے کشمیریوں کی شہادت کو بھارتی فورسز کے قاتلانہ عزائم کی بدترین مثال سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ نہتے عوام کی وسیع پیمانے پر قتل عام ایک سنگین سانحہ ہے جو کافی عرصے تک کشمیری عوام کے قلب و روح کو مجروح کرتا رہے گا آغا صاحب نے تمام شہدا کو خراج عقیدت اور ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲